یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کیلئے نئی ہدایات

0
55

میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔جن کے تحت بائیو میٹرک حاضری اور امتحانات کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ہر ماہ بائیو میٹرک حاضری یو ایچ ایس کو بھیجنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کسی بھی سٹوڈنٹ کو 90 فیصد سے کم حاضری کی صورت میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یو ایچ ایس کی اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پریکٹیکل اور تھیوری امتحانات میں علیحدہ علیحدہ 60 فیصد نمبر لینا ضروری ہوگا۔
پروفیشنل امتحانات میں ہر مضمون میں مجموعی طور پر 70 فیصد مارکس پاس کرنے کیلئے لازمی ہوں گے۔یو ایچ ایس نا صرف طلبا، بلکہ اساتذہ کی بھی اسسمنٹ کرے گی، تاکہ شعبہ طب میں تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a reply