لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی، الحاق شدہ نرسنگ کالجز کے سربراہان کی شرکت
یو ایچ ایس میں سیشن25-2024 سے بی ایس سی نرسنگ ڈگری شروع کرنے کی منظوری ، 4سالہ نرسنگ ڈگری جناح کیمپس میں شروع کی جائے گی۔ یو ایچ ایس بی ایس سی نرسنگ ڈگری پروگرام میں ہر سال 50طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا، یو ایچ ایس کا نرسنگ ڈگری پروگرام سمسٹر بیسڈ ہوگا۔
غیر معیاری نرسنگ کالجوں کے خلاف پاکستان نرسنگ کونسل کو سخت سفارشات بھیجنے کا بھی فیصلہ، پاکستان نرسنگ کونسل کو کہا جائے گا کہ معاہدوں کی بنیاد پر چلنے والے نرسنگ اداروں کو تسلیم نہ کیا جائے۔
کرائے کی عمارتوں میں چلنے والے نرسنگ کالج بند ہونے چاہیں، آئندہ کسی ایسے نرسنگ کالج کو تسلیم نہ کیا جائے جس کا 200بیڈز کا اپنا ہسپتال نہ ہو، وی سی یو ایچ ایس۔
غیر معیاری کالجوں کے خلاف سخت کاروائی، یو ایچ ایس پاکستان نرسنگ کونسل کو پروزور سفارش بھیجے گی، پہلے سے موجود نرسنگ کالجوں کو قبلہ درست کرنے کیلئے وقت دیں گے۔
نرسنگ کالجوں کی اکثریت نے ٹریننگ ہسپتال کیلئے اداروں سے ایم او یو کررکھے ہیں، نرسنگ کا معیار بہتر کرنا ضروری، پرواہ نہیں، اگر غیر معیاری کالج بند ہوتے ہیں تو ہوجائیں، نرسنگ میں صرف وہی فیکلٹی ممبرز ایگزامنرز بن سکیں گے جنھوں نے تربیتی ورکشاپس مکمل کی ہوں۔
نرسنگ کالجوں میں صرف انھی درسی کتب کو پڑھایا جائے جو یونیورسٹی کی تجویز کردہ ہیں، خلاف ورزی کرنے والے نرسنگ کالجوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی الیکشن : یوای ٹی کے طلبہ کے لیےمصیبت بن گیا
اپریل 20, 2024 -
گوگل پاکستان میں 50 سمارٹ سکولزبنائے گا
مئی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔