یوٹیلیٹی اسٹور کی بندش:ملازمین کادھرنا8ویں روزبھی جاری

0
32

یوٹیلیٹی اسٹور کی بندش کےخلاف ملازمین کادھرناآٹھویں روزبھی جاری ہے۔
ملک بھر سے آئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا بدستور جاری ہے۔

ملازمین کاکہناتھاکہ یوٹیلیٹی اسٹور کی بندش کے خلاف مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دے رہے ہیں، حکومت نے آج تک کا ٹائم فریم دیا ہے حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے یوٹیلیٹی سٹور کے وفد سے مذاکرات کئے تھے۔
یوٹیلیٹی اسٹورملازمین کامزیدکہناتھاکہ ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سٹورز بند نہیں ہونگے نا ہی ملازمین کو نکالا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹور کے ملازمین نے مطالبات کے تسلیم نا ہونے کی صورت میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا،اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم دوبارہ ڈی چوک کی طرف جائیں گے۔
واضح رہےکہ آج کے روز یوٹیلیٹی اسٹور کے وفد سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر، رانا ثناءاللہ اور اسحاق ڈار سے مذاکرات ہونگے۔

Leave a reply