یوٹیوب استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

0
1

یوٹیوب استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف،گوگل کی جانب سے بھی اس فیچر کو متعارف کرانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس یو ٹیوب کمپنی کی جانب سے خاموشی سے ایسا زبردست اور کارآمد فیچر اپنے صارفین کیلئے مفت متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ یہ برسوں سے صرف پریمیئم سبسکرائبرز کو دستیاب تھا۔یوٹیوب کا یہ بہترین فیچر اب صارفین کو مفت دستیاب ہو گا، جس کیلئے پہلے انہیں سیکڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔اس فیچر کے ذریعے اب صارفین آف لائن ویڈیوز کو بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
بلاشبہ یہ یوٹیوب کو مفت استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بہت بڑی اپ ڈیٹ ہے۔اب وہ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے،البتہ مفت صارفین کیلئے اس کی ایک حد مقرر ہوگی کہ وہ کتنی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے،یہ حد کتنی ہوگی، یہ ابھی واضح نہیں، تاہم میوزک ویڈیوز کو یوٹیوب مفت استعمال کرنیوالے صارفین ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق چند خطوں میں کچھ عرصے کیلئے صارفین مخصوص ویڈیوز کو مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

Leave a reply