یوٹیوب سے پیسے کمانا اب اور بھی آسان،کمپنی نے نیا ذریعہ متعارف کرا دیا
یوٹیوب کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ سے پیسے کمانا اب اور بھی آسان، کمپنی نے نیا ذریعہ متعارف کرا دیا ۔
اگر آپ یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو اب اس سے بھی آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں۔ یوٹیوب کانٹینٹ کریٹیرز کیلئے ایک نیا فیچر جیولز متعارف کرا رہا ہے، جس سے وہ ورٹیکل لائیو سٹریمز کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔ جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، جسے صارفین اپنے پسندیدہ کانٹینٹ کریٹیرز کو’گفٹ‘ کے طور پر بھیج سکیں گے۔یہ گفٹ انیمیشن کی شکل میں لائیو سٹریمز کی سکرین پر نظر آئے گا۔یوٹیوب کا یہ فیچر ٹک ٹاک لائیو سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو کوائنز خرید کر تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔
اس حوالے سے یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب ناظرین جیولز کو استعمال کرکے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گے، ایک روبی کے عوض ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔اگلے 3 ماہ تک اہل کریٹیرز ان جیولز سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کرسکیں گے۔ تاہم کانٹنٹ کریٹیرز کو یہ تحفہ تب ہی ملے گا جب وہ ورٹیکل لائیو سٹریم کریں گے اور صارفین بھی صرف موبائل ایپ پر جیولز بھیج سکیں گے۔
اس فیچر سے آمدنی کا حصول ان کریٹیرز کے لیے ممکن ہوگا جو یوٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہوں گے۔اس وقت یہ فیچر امریکا میں صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنیوالے چند مہینوں میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔