یوٹیوب نے ٹی وی ایپ میں اہم تبدیلی کردی

0
48

ویڈیو شیئرنگ سروس کی جانب سے اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نیا ڈیزائن بتدریج صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔  کمپنی کی جانب سے ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے یوٹیوب ٹی وی ایپ کی سائیڈ بار کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اس نئی اپ ڈیٹ میںیوٹیوب کی مینیو سائیڈ بار نیا ڈیزائن دیکھنے میں آئے گا۔

مختلف ٹیبز پر مشتمل اس سائیڈ بار میں ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز نظر آتے ہیں، مگر نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس سائیڈ بار کو چھوٹا کیا جا رہا ہے اور اب یہ سرچ، ہوم، میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی۔

نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے، ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں بس ڈیزائن کے حوالے سے ہیں، ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، ان نئی تبدیلیوں کا مقصد ایپ کے میٹریل کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply