یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف

0
9

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر، یوٹیوب کی ویڈیوز کو جیمنائی اور ویو 3 ماڈلز کو تربیت دینے کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہواہے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے یوٹیوب کی متعدد ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کو تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے 30 ارب یوٹیوب ویڈیوز میں سے ایک سب سیکشن تیار کیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کن ویڈیوز کو اے آئی تربیت کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، مگر گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کریٹیرز اور میڈیا کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدوں کا احترام کیا جاتا ہے۔
ترجمان گوگل کے مطابق ہم ہمیشہ یوٹیوب مواد کو اپنی پراڈکٹس بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اے آئی کی آمد سے کچھ تبدیل نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق یوٹیوب کے اصول و ضوابط کے مطابق جو مواد اس سروس کو فراہم کیاجاتا ہے،اس کے ساتھ صارفین یوٹیوب کو اس مواد کو دنیا بھر میں استعمال کرنے کا لائسنس بھی فراہم کرتے ہیں، تاہم صارفین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا مواد ایسے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، جو بتدریج ان کا مقابلہ کریں گے یا ان کا متبادل بن جائیں گے۔

Leave a reply