یوٹیوب نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔ اب ہر ویڈیو وائرل ہوگی۔
یوٹیوب نے کارآمد فیچرمتعارف کروادیا۔ نیا فیچر صارفین کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ مشہورزمانہ و یڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کی آسانی کیلئے ایک نیا اور کارآمد فیچر لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ہر یوٹیوب کریٹر کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو کا تھمب نیل بہترین ہو، تاکہ لوگ اس سے متاثر ہو کر ویڈیو پر کلک کریں،لیکن ہر بار تھمب نیل شاندار نہیں ہوتا، جس کے باعث یوٹیوب کریٹرز کی ویڈیو پر اچھے ویوز نہیں آتے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب اب صارفین کیلئے ایک نیا فیچر لا رہاہے۔
ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیو ب آئندہ چند ہفتوں میں تمام چینلز کیلئے تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صارفین کو بڑی مدد فراہم کرے گا۔
یوٹیوب پریہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تخلیق کار کے سامنے تین تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا، جس پر تین مختلف تھمبل نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔ جس سے یوٹیوب تخلیق کار کو بتائے گا کہ کس تھمب نیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ یہ فیچر مکمل ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔
مناسب ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعدصارف کے تھمب نیلز سے حتمی ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگے گا، جس کے بعد تھمب نیل کیلئے تین میں سے کسی ایک مضبوط تھمب نیل کا تجویز کیا جائے گا، جو ویڈیو کووائرل ہونے میں مددگار ثابت ہو گا۔
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ کب پاکستان آ رہا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی رہنماؤں کاقیادت کیخلاف بڑافیصلہ
دسمبر 2, 2024 -
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این اے عون چوہدری كی ملاقات
مارچ 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔