یوٹیوب صارفین کی بڑی مشکل آسان، نیا فیچرپلے سمتھنگ متعارف کروا دیا۔اس فیچر کے استعمال سے صارفین کو اگلی ویڈیو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔
گوگل کی ملکیت ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال نو کے آغاز پر ایک نیا آپشن متعارف کروا دیا ہے، جو ان صارفین کیلئے کارآمد ہو گا جو اپنی اگلی ویڈیو کے انتخاب میں غیر یقینی کا شکار ہوتے ہیں۔یہ فیچر جسےکچھ چلائیں ،پلے سمتھنگ کا نام دیا گیا ہے، ایک ایسا فلوٹنگ ایکشن بٹن ہے، جو یوٹیوب پر ویڈیوز چلاتا ہے۔
یہ فیچر گزشتہ سال سے آزمائش کے مرحلے میں تھا اور فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ورژن 19.5 پر دستیاب ہے۔یہ بٹن ہوم ٹیب کے اوپر سیاہ پس منظر میں دکھائی دیتا ہے۔ صارفین اس بٹن کو منتخب کرکے بغیر سکرول یا تلاش کیے براہ راست مختلف ویڈیوز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔جیسے ہی صارفین بٹن پر کلک کریں گے، یہ فیچر شارٹس پلیئر کے ذریعے ویڈیو چلانا شروع کر دے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ فیچر صرف شارٹس تک محدود نہیں، بلکہ یہ پورٹریٹ موڈ میں معیاری ویڈیوز بھی چلا سکتا ہے۔یوٹیوب کے اس اقدام کا مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا اور زیادہ بے ساختہ مواد دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔