یوکرین کاروسی آئل ریفائنری پرحملہ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

یوکرین کےروسی آئل ریفائنری پرحملوں کےبعدخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 6سینٹ کااضافہ ہونےسے برطانوی برینٹ خام تیل فی بیرل 67.79 ڈالرکا ہوگیا۔جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 9سینٹ بڑھنےسےامریکی خام تیل فی بیرلر63.75ڈالرکاہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکہ مطابق روسی تیل کی سپلائی متاثرہونےکےخدشات سےخام تیل کےنرخوں میں اضافہ ہوا۔