یوکرین کےمعاملےپرخاموش تماشائی بنےرہنااحمقانہ ہوگا،فرانسیسی صدر

0
9

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نےکہاہےکہ یوکرین کےمعاملےپرخاموش تماشائی بنےرہنااحمقانہ ہوگا۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کاٹیلی ویژن پرقوم سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یورپ کےمستقبل کافیصلہ امریکااورروس میں نہیں کیا جاسکتا،اگلےہفتےپیرس میں یورپی آرمی چیفس سےملاقات کروں گا،جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کاحتمی فیصلہ فرانسیسی صدرکےہاتھ میں رہےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ روس نےیوکرین جنگ کوعالمی تنازع میں تبدیل کردیا ،امریکاہمارےساتھ کھڑانہیں ہوتاتویورپ کوتیاررہنےکی ضرورت ہے،روس اپنےبجٹ کا40فیصدسےزیادہ فوج پرخرچ کررہاہے۔
ایمانوئل میکرون کاکہناتھاکہ فرانس اوریورپ کےلئے روس خطرہ بن چکاہے اور رہےگا،یوکرین کی حمایت میں یورپی فوج بھیج سکتےہیں،یوکرین کےمعاملے پر خاموش تماشائی بنےرہنااحمقانہ ہوگا۔

Leave a reply