یکطرفہ قانون پاس کرنےکےبجائےمشاورت کرنی چاہیے تھی ،مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ یکطرفہ قانون پاس کرنےکے بجائے مشاورت کرنی چاہیےتھی۔
گوجرانوالہ میں سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ ہم مذاکرات پریقین رکھتےہیں،مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پریقین رکھتاہوں،مذاکرات کرنایانہ کرناان کااپنامعاملہ ہے،مذاکرات کےحوالےسےاپوزیشن کواعتمادمیں نہیں لیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،اس حکومت کوجولائےہیں وہی چلارہےہیں،یکطرفہ قانون پاس کرنےکےبجائےمشاورت کرنی چاہیےتھی،صحافیوں سےبات کی جائےان کی تجاویزلی جانی چاہئیں،کُرم میں سڑکیں مسلح گروہ کےقبضےمیں ہوتی ہیں وہی گاڑیاں روکتےہیں۔
مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں ہمارےعلمائےکرام بھی نشانہ بن رہےہیں،کےپی میں جوحالات ہیں پنجاب میں اس کااحساس نہیں ہورہا، بلوچستان کےجوحالات ہیں ان پربھی کوئی سنجیدگی نہیں،ریاست کی سطح پربلوچستان کی صورتحال کوسنجیدہ لیناپڑےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔