یکم جنوری 2025سے کن اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا؟10 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کرنیوالے صارفین کو ماہرین نے سمارٹ فون بدلنے کا مشورہ دیدیا۔
بصورت ِ دیگر یکم جنوری 2025 سے پرانےاینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کیلئے اپنی مقبول ترین اپلی کیشن واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خاص طور پر وہ سمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ کٹ کیٹ پر چل رہے ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے سمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، ان میں سام سنگ کا گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 شامل ہیں۔
اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 ،جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔
میٹا کی جانب سے پرانے آئی او ایس ورژنز پر چلنے والے آئی فونز کیلئے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے اور مئی 2025 سے صرف آئی او ایس 15.1 پر کام کرنیوالے آئی فونز پر ہی اس میسجنگ ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سپیڈبڑھانےکی جانب پیشرفت
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب شروع ہوں گے؟
اپریل 27, 2024 -
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،186رنزبنالئے
اکتوبر 9, 2024 -
مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی
اکتوبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔