یکم ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
58

یکم ستمبرسےملک بھرمیں آئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کاامکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینےمیں دوبارردوبدل کیاجاتاہےایک مہینےکی یکم تاریخ کواوردوسرامہینےکی پندرہ تاریخ کوقیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہے۔مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت کوترس آہی گیایکم ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق یکم ستمبرسےآئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے۔
اگراس باربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی توپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی ۔
چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے یکم ستمبر سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے ۔
اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اگرپیٹرول کی قیمت میں کمی ہوگی توپیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔
واضح رہےکہ حتمی فیصلہ 31اگست کوہوگاکےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل کرناہےیابرقراررکھنی ہے۔

Leave a reply