یہ دن ہمیں شکرگزاری،اخوت اورہمدردی کادرس دیتا ہے، وزیراعظم

0
23

وزیراعظم شہبازرشریف نے کہا ہے کہ  یہ  دن  ہمیں  خوشی، شکرگزاری،اخوت اورہمدردی کادرس دیتاہے۔
عیدالفطرکےموقع پرقوم کےنام اپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ قوم کودل کی گہرائیوں سےعیدالفطرکی مبارکبادپیش کرتاہوں،یہ دن ہمیں خوشی،شکرگزاری،اخوت اورہمدردی کادرس دیتاہے، رمضان میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جوتربیت ملی اسےجاری رکھیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آج پاکستان کواندرونی اوربیرونی دشمنوں سےخطرات لاحق ہیں،ہمیں ہرقسم کی انتہاپسندی،نفرت اورفرقہ واریت سےبچناہوگا،ملک کی سالمیت اوراستحکام کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،ملک کےخلاف کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینا ،معیشت ،معاشرت اورقومی یکجہتی مستحکم کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave a reply