یہ نہیں ہوسکتاکہ میری حکومت نہیں تو آگ لگادو،سرپھاڑدو،وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ یہ نہیں ہوسکتاکہ میری حکومت نہیں تو آگ لگادواورسرپھاڑدو۔
ڈی جی خان میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ وظائف حاصل کرنےوالے طلبا کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،تمام طلباسےاپنےبچوں کی طرح پیارکرتی ہوں،ڈی جی خان سےملنےوالاپیارکبھی فراموش نہیں کرسکتی،اسکالرشپ حاصل کرنیوالےطالبعلموں کومبارکبادپیش کرتی ہوں،مجھےآپ سب بچوں پرفخرہے،آپ کےوالدین کوجتناآپ پرفخرہےاس سےزیادہ مجھےہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہرڈویژن میں گئی بچوں کوخودجاکراسکالرشپس دی ہیں،میں نےخوداسکالرشپ دیں توسمجھ آئی کہ بچوں کےکیامسائل ہیں،اسکالرشپس کی تقسیم آج ختم ہوجائیگی،بہت جلدلیپ ٹاپ اورای بائیکس لیکرآپ کےپاس آؤں گی،چاہتی ہوں بچےفیس کی پریشانی سےآزادہوکراچھی پڑھائی کریں،سوشل میڈیاپرجھوٹ کابازارگرم ہے،سوشل میڈیاپرسچ تسمےباندھ رہاہوتاہےجھوٹ پوری دنیاکاچکرلگا کرآجاتا ہے ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے مریم نوازکاکہناتھاکہ یہ نہیں ہوسکتاکہ میری حکومت نہیں توآگ لگادو یاسرپھاڑدو،یہ دھرتی ہماری ماں ہےاس سےوفاداری ہوسکتی ہے غداری نہیں،میری حکومت ہویانہ ہو،یہ ملک سب کچھ ہے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں آپ کی مددکےبغیرکچھ نہیں کرسکتی،آپ کاہرفیصلہ میرٹ پرہوناچاہئے،گالی گلوچ،پگڑیاں اچھالنا،جھوٹ بولنامیراکوئی بچہ یہ سوچےگابھی نہیں،پاکستان ہماری ریڈلائن ہے،پولیس اوررینجرزیاکوئی بھی فورس ہو،ہماری مددکیلئےآتی ہیں،میراکوئی بدترین مخالف بھی ہوتوکبھی آپ کوگالی دینےکانہیں کہوں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی پی پیزقومی سلامتی کیلئےخطرہ:معاملہ اسمبلی میں پہنچ گیا
جولائی 24, 2024 -
بھائی کی شادی پررقص:اداکارہ حرامانی مشکل میں پھنس گئیں
دسمبر 25, 2024 -
آج پھر پاکستان میں سپربلیومون کادلفریب نظارہ
اکتوبر 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔