10ارب ہتک عزت دعویٰ میں عدالت نےگواہوں کوطلب کرلیا

0
1

وزیراعظم کےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف 10ارب روپےہتک عزت دعویٰ میں عدالت نے شہباز شریف کےدیگرگواہوں کو جرح  کیلئے 27 ستمبر کو طلب کرلیا۔
لاہورکی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10ارب روپے کےہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم شہبازشریف ویڈیولنک پرعدالت کےروبروپیش ہوئے ،جبکہ عمران خان کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےبیان پروکلاکی جرح مکمل ہوگئی،شہبازشریف نےویڈیولنک کےذریعےاپنےبیان پرجرح مکمل کرائی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ جج صاحب اگرکوئی غلطی ہوئی ہوتومیں معذرت چاہتاہوں۔
عدالت نےشہبازشریف کےدیگرگواہوں کوجرح کیلئے27ستمبرکوطلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےسوال کیاکہ کیاآپ نےجھوٹااورمن گھڑت دعویٰ دائرکیاہے۔
جس پروزیراعظم شہبازشریف نےجواب دیاکےیہ غلط ہے۔
وکیل نے پھرسوال کیاکہ آپ کالیگل نوٹس جعلی اورفرضی ہےاوراس کی کاپی خودساختہ بناکرپیش کی گئی ہے۔
شہبازشریف نےجواب دیاکہ جی یہ بھی غلط ہے۔
عمران خان کےوکیل نےمزیدسوال کیاکہ آپ نےبانی پی ٹی آئی کولیگل نوٹس بھیجاہی نہیں ہے۔
وزیراعظم نےجواب دیاکہ یہ بھی غلط ہےمیں نےلیگل نوٹس بھیجاہے ۔
وکیل نےایک اورسوال کیاکہ کیابانی پی ٹی آئی نےسیاسی بیان دیاتھا۔
شہبازشریف نےجواب دیاکہ بلکل سیاسی بیان نہیں تھابلکہ اس نےہتک عزت کی۔
عمران خان کےوکیل نےسوال کیاکہ بانی پی ٹی آئی نےاپنےہاتھ سےتحریرکردہ ہتک آمیزالفاظ نہیں لکھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےجواب دیاکہ یہ مجھےعلم نہیں۔

Leave a reply