آئی ایم ایف کا بجٹ میں اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ

0
3

بین الاقوامی مالیت فنڈز( آئی ایم ایف )نے بجٹ میں اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں تعلیم کا حصول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ملک میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے تعلیم کا حصول پہلے ہی مشکل ہے لیکن بجٹ کے بعد اس کے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس سے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس کے باعث بجٹ کے بعد یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وفاقی حکومت فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اگر اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کیا جاتا ہے تو پھر یکم جولائی سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Leave a reply