رمضان المبارک میں بھی 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

0
6

رمضان المبارک میں بھی ملک میں مہنگائی کارجحان برقرار،13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ،جس کےمطابق حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 4.70 فیصد رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق رواں ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق رواں ہفتےسستی ہونےوالی اشیامیں آلو 5.09 فیصد،پیاز 6.08 فیصد،جبکہ انڈے 8.13 فیصداورٹماٹر 10.04 فیصدسستےہوئے۔
دال مونگ کی قیمت میں 0.43 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.50 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں0.37 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a reply