تھائی لینڈ: کرین گرنےسے19افرادہلاک،متعددزخمی

0
24

تھائی لینڈ کی ایک زیرِ تعمیر فیکٹری میں کرین گرنے کے المناک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ حادثےمیں 80شہری زخمی بھی ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کرین حادثہ تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ (Rayong) میں پیش آیا۔جہاں ایک چینی ملکیت والی اسٹیل فیکٹری کی تعمیر کے دوران ہیوی کرین پاس سے گزرنے والی ٹرین پرآگری۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حادثےکےنتیجےمیں ٹرین پٹڑی سےاترگئی ،واقعہ میں 19افرادہلاک ہوئےجبکہ 80افرادزخمی بھی ہوئے۔کرین گرنےکےبعدٹرین کی بوگیوں میں آگ بھڑک اُٹھی، کئی افرادملبےمیں پھنسے ہوئےہیں،ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے دیگر مزدوروں نے معاوضے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے احتجاج بھی کیا، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں کچھ دیر کے لیے رکاوٹ پیدا ہوئی۔
تھائی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Leave a reply