190ملین پاؤنڈزریفرنس:بشریٰ بی بی کےناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

0
54

190ملین پاؤنڈزریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےعدم پیشی پرناقابل ضمانت وارنٹ برقرارہیں۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت میں بانی تحریک انصاف عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف190ملین پاؤنڈزریفرنس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
جج ناصرجاویدراناکی عدم دستیابی کےباعث کارروائی نہ ہوسکی،مسلسل عدم پیشی پرجاری بشریٰ بی بی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ریفرنس پرمزیدسماعت 2دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply