190ملین پاؤنڈریفرنس:وکیل کی عدم دستیابی پرنیب افسرپرجرح نہ ہوسکی

0
15

190ملین پاؤنڈریفرنس پربانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف کیس میں عمران خان کےوکیل کی عدم دستیابی پرنیب آفیسرپرجراح نہ ہوسکی۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل چودھری ظہیر عباس کی عدم دستیابی کے باعث نیب کے تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہوسکی۔
وکیل عثمان ریاض گل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔
عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دیا گیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل نہ دیئے جانے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل بھی دلائل دیئے جائیں گے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply