190ملین پاؤنڈریفرنس:یہ جان بوجھ کرمقدمہ کو التوا دے رہےہیں،نیب

0
17

190ملین پاؤنڈریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی نےعدالت میں دلائل میں کہاکہ یہ جان بوجھ کر مقدمہ کو التوا دے رہے ہیں۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئےجبکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری،سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ 2 اکتوبر کو بھی عثمان گل گواہ پر جرح جاری رکھیں گے ۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نےکہاکہ جان بوجھ کر مقدمہ کو التوا دے رہے ہیں،ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواز نہیں بنتا،ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جنکا ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں،نیب کے گواہ آج 26ویں مرتبہ عدالت حاضر ہیں لیکن وکلا صفائی کی جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

Leave a reply