190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ایک بارپھرملتوی

0
17

190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ایک بارپھرملتوی کردی گئی۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں  ہوئی ،ریفرنس  پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج نئی درخواست عدالت میں جمع کرادی۔نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح مکمل نہ ہوسکی۔
وکلا صفائی نےکہاکہ معزز عدالت نے نیب کی 23 اپریل 2020 کی بورڈ میٹنگ سے متعلق جو ہماری درخواست خارج کی تھی اسکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 19 اگست کو سماعت ہے آج کی سماعت ملتوی کی جائے۔
نیب پراسیکیوٹر نےکہاکہ وکلاصفائی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، ساتویں مرتبہ تفتیشی افسر پر جرح کرنے سے وکلاصفائی عذر پیش کررہے ہیں۔
عدالت نے وکلاصفائی کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a reply