190ملین پاؤنڈکیس سزامعطلی کی درخواست جلدمقررکرنےکی درخواست دائر

0
44

190ملین پاؤنڈکیس سزامعطلی کی درخواست جلدمقررکرنےکی درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سےبیرسٹرسلمان صفدرنےدرخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ 25مارچ کوسزامعطلی کاکیس سماعت کیلئےمقررتھا،مرکزی وکیل قتل کےمقدمےمیں سپریم کورٹ میں مصروف تھے،عدالت نےمختصرکازلسٹ کی وجہ سےسزامعطلی کی درخواستیں بھی عیدکےبعدتک ملتوی کردیں۔درخواست گزار54سالہ گھریلوں خاتون ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست مرکزی اپیل کیساتھ عیدسےقبل مقررکی جائے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں جلدسماعت کی درخواست میں وفاق اورچیئرمین نیب فریق ہیں۔
یادرہےکہ گزشتہ روزسلمان صفدرکی عدم موجودگی کےباعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔

Leave a reply