190ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی۔وکلا صفائی کی جانب سے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح جاری ۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
وکلا صفائی نے عدالت میں دو درخواستیں دائر کر دی۔ ایک درخواست انصار عباسی کے کالم سے متعلق جبکہ دوسری درخواست سابق وزراء اعظم کے کیسسز سے متعلق تھی۔
وکلاصفائی نےکہاکہ انصار عباسی نے اپنے کالم میں نیب کی انکی انکوائری کو تفتیش میں بدلنے کا تذکرہ 30 اپریل کو کیا تھا، تفتیشی افسر کے بیان کے مطابق انکوائری کو تفتیش میں بدلنے کی رپورٹ ملزمان کو 9 مئی کو فراہم کی گئی۔نیب قوانین کے مطابق ایسی رپورٹ ملزمان کو فراہم کرنے سے قبل پبلک نہیں کی جا سکتی ۔
وکلاصفائی نےاستدعاکی کہ انصار عباسی کے کالم کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے۔
دوران جرح وکیل صفائی نےتفتیشی افسرسےسوال کیاکہ 1988 کے بعد وزراء اعظم کون کون ہیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عدالت کو بتایا یہ غیر متعلقہ سوال ہے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ میرے لیڈنگ وکلا سیاسی رہنما اور فیملی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔
بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ جیل میں نئے اسٹاف کی تعیناتی کے بعد ملاقاتوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے ۔میں اپنے وکلا سے نہیں مل سکتا تین ہفتے ہو گئے مجھے میرے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دی جارہی۔ جیل انتظامیہ کبھی کوئی بہانہ بناتی ہے تو کبھی کوئی۔ جیل انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ میری بیٹوں سے بات کیوں نہیں کروا رہےمیرا آئینی و قانونی حق ہے کہ ہفتے میں ایک دفعہ اپنے بیٹوں سے بات کروں۔
عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر شاہ کو روسٹرم پر بلا یاکیا وجہ ہے کہ ان کی بیٹوں سے بات نہیں کروا رہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کے لیے کل فون ملایا لیکن وہ موجود نہیں تھے، جب بھی ان کے بیٹوں کو فون ملاتے ہیں وہ دستیاب نہیں ہوتے۔
بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو جج کے سامنے ڈانٹ پلا دی۔
بانی پی ٹی آئی نےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کوجواب دیاکہ تم پڑھے لکھے آدمی ہو عقل کی بات کرو۔
بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی ۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی ہدایت کر دی ۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چلی:زلزلےکےشدیدجھٹکے،عمارتیں لرزگئیں
جولائی 19, 2024 -
نقطہ اعتراض پر سنی اتحاد کونسل کے ممبر رانا آفتاب خطاب
مارچ 22, 2024 -
اسلام آباد:بلااجازت جلسےجلوس پرپابندی ،بل سینیٹ سےمنظور
ستمبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔