190ملین پاؤنڈ:بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ 6جنوری کوسنایاجائیگا

190ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان ا وراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف فیصلہ آئندہ سال6جنوری کوسنایاجائےگا۔
احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانے190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کےوکیل خالدیوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل خالدیوسف چودھری نےکہاکہ ہم توقع کررہےہیں آج فیصلہ سنایا جائے گا ۔
جج ناصرجاویدرانانےریمارکس دئیےکہ آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا میں ذرا شیڈول چیک کرلوں،چھٹیاں آگئیں ہیں پھرلاہورمیں ٹریننگ بھی ہے،فیصلہ لکھ رہاہوں،10منٹ تک فیصلےکی تاریخ بتادیں گے۔
احتساب عدالت نے190ملین پاؤنڈریفرنس کےفیصلےکیلئےنئی تاریخ مقررکردی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف محفوظ فیصلہ 6جنوری کوسنایاجائےگا۔
احتساب عدالت نےفیصلےکی نئی تاریخ سےمتعلق فریقین کوآگاہ کردیا،احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانامحفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
کےپی میں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں،اسدقیصر
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی تاریخ کاسب سےطویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
نومبر 13, 2025 -
پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ
اگست 21, 2024 -
پہلی نجی سپیس واک کیلئے خلائی مشن کی روانگی
اگست 28, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














