190ملین پاؤنڈریفرنس:عمران خان کےوکلاکی آج بھی نیب گواہ پرجرح مکمل نہ ہوسکی

0
9

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے وکلاکی جانب سےنیب کےگواہ پرآج بھی جراح مکمل نہ ہوسکی۔
190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےکی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔عمران خان کےوکلاعثمان ریاض گل اورظہیرعباس چودھری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل صفائی عثمان ریاض گل نے مسلسل 4 گھنٹے نیب کے گواہ پر جرح کی، وکلا صفائی کی نیب کے گواہ پر 32 ویں سماعت پر بھی جرح مکمل نہ ہو سکی۔
عدالت کیس کی مزیدکارروائی 5اکتوبرتک ملتوی کردی۔ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ پر جرح جاری رکھیں گے۔

Leave a reply