190ملین پاؤنڈریفرنس:نیب تفتیشی افسرپرآج بھی جراح نہ ہوسکی
190ملین پاؤنڈریفرنس میں نیب تفتیشی افسرپرآج پانچویں مرتبہ بھی جراح نہ ہوسکی۔
190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
وکلاصفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی۔
وکلا صفائی نےکہاکہ عدالت نے نیب کی بورڈ میٹنگ سے متعلق جو ہماری درخواست خارج کردی ہے اسکی مصدقہ نقول ہمیں فراہم نہیں کی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارے متعدد کیسز لگے ہیں سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے وکلا صفائی کو گزشتہ سماعت کے آرڈر کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج پانچویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی روسٹم پر آئی۔
نیب نے نئے توشہ خانہ کیس میں مجھے سوال نامہ دیا تھا جیل حکام میرے کمرے سے سارے کاغذات اٹھا کر لے گئے ہیں، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ
بشریٰ بی بی نےکہاکہ نیب کے سوال نامے کا جواب تیار کررہی تھی،نیب والے پھر کہتے ہیں یہ شامل تفتیش نہیں ہورہے۔
عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو نیب کے کاغذات بشریٰ بی بی کو واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
وزیراعظم نےایپکس کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا
نومبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس
اپریل 9, 2024 -
وزیراعلیٰ مریم نوازکاصحافی برادری کیلئے تاریخی اقدام
اکتوبر 31, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔