190ملین پاؤنڈریفرنس: تفتیشی افسرکے بیان پر جرح نہ ہوسکی

0
72

190ملین پاؤنڈریفرنس کیس میں تفتیشی افسرکےبیان پرجرح نہ ہوسکی۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیاجیل میں ہوئی،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بشریٰ بی بی کی طرف سےوکیل عثمان گل پیش ہوئے۔جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل ظہیرعباس چودھری عدالت پیش نہ ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح نہ ہوسکی۔
بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری مصروفیت کے باعث دستاب نہیں۔ظہیر عباس چودھری دستیاب ہونگے تو تفتیشی افسر پر جرح کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرنے سے متعلق درخواست دائر کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply