190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےکیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمراہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آئیں۔پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اس حوالے سے کوئی حکمنامہ موصول نہیں ہوا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان عدالت میں موجود ہیں ، 342 کے بیان ریکارڈ کئے جائیں۔
وکیل صفائی فیصل چودھری نے کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ہے، اس کیلئے وقت درکار ہے، 342 کے بیان کیلئے 14 دن کا وقت دیا جائے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایپل میپس اب ویب ورژن میں بھی دستیاب
جولائی 26, 2024 -
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں نہ دینے کا معاملہ
اپریل 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔