190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ سنانےوالےجج کواہم عہدہ مل گیا

0
2

190ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوسزاسنانےوالےجج کواہم عہدہ مل گیا۔
احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدراناکوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ تعینات کردیاگیا ،ناصر جاوید رانا نے بطورجج احتساب عدالت190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ سنایاتھا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس سےقبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تعینات تھے،جسٹس اعظم کی ہائیکورٹ تعیناتی کےبعدایڈیشنل سیشن جج زیباچودھری کےپاس سیشن جج کاعہدہ تھا۔

Leave a reply