190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں دائر

0
28

190ملین پاؤنڈکیس میں سزاکےخلاف بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں دائرکردی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کی جانب سےاپیلیں وکیل خالدیوسف چودھری نےدائرکیں۔
اپیل میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیب نےبدنیتی سےاپنےاختیارات کاغلط استعمال کیا،نامکمل تفتیش کی بنیاد پرجلدبازی میں سزاسنائی گئی،این سی اےسے معاہدےکامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کوواضح کرتاہے،این سی اےحکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیاگیا،استغاثہ مکمل شواہدپیش کرنےمیں ناکام رہی ہے۔
اپیل میں استدعاکی گئی کہ اسلام آبادہائیکورٹ سےسزاکالعدم قراردینےاوراسلام آبادہائیکورٹ احتساب عدالت کا17جنوری کافیصلہ کالعدم قراردے۔

Leave a reply