190ملین پاؤنڈکیس:وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمدکیلئےدوبارہ نوٹس جاری

0
7

190ملین پاؤنڈکیس میں عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری پر عملدر آمد کیلئےدوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی۔بانی تحریک انصاف عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
ملزمان کی جانب سےآج بھی سوالناموں پرجواب داخل نہ کروائےگئے۔
عدالت نےبانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری پرعملدر آمدکےلئےنوٹس دوبارہ جاری کرتےہوئےبشریٰ بی بی کوآئندہ سماعت پرگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم بحال رکھا۔
عدالت نےکیس کی سماعت بغیرکارروائی پیر9دسمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply