190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

0
5

190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت،بانی تحریک انصاف عمر ان خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
ملزمان نے342کےسوالناموں کےجواب داخل کرادئیے۔بانی پی ٹی آئی نےاپنےدفاع میں گواہ پیش کیےجانےسےمتعلق عدالت کوآگاہ کردیا۔جبکہ بشریٰ بی بی نےعدالت کوبتایاکہ وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرناچاہتیں۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےعدالت پیش ہونےپرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے۔
عدالت نےریفرنس کی مزید سماعت 12دسمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply