لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار, بشری بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدم اعتماد کا اظہار کیا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی، میں انتظار کرتی رہی، گذشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوئی ہوئی تھی، ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا، میں قیدی نہیں نا انصافیوں کا شکار ہوں.
ہمیں آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابقہ ججز پر نہیں تھا، گذشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی، کیا آپ کو عدالت پراعتمادنہیں، عدالت کا ملزمان کے وکلاء سے سوال, ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشری بی بی اور وکلاء نے دوبارہ عدالت پراعتماد کا اظہار کردیا۔
سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کمرہ عدالت آئیں فیملی کارنر میں نہ گئی، میڈیا باکس کے سامنے بیٹھ گئی، بشری بی بی کمرہ عدالت آکر بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سے ملنے بھی نہ گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی فیملی کارنر میں نہ گئی۔
بشری بی بی بیٹیوں سے ملنے عدالت سے باہر گی اور بیٹیوں کو باہر بلایا، عدالت پر عدم اعتماد ختم کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور وکلاء ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے، بشری بی بی نے دوپہر2 بجے کمرہ عدالت میں ہی نماز ظہر ادا کی۔
ملزمان کے وکلاء نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی، درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت استدعا کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردئیے،190 ملین پاونڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی پی پیزہماراخون نچوڑرہےہیں،حافظ نعیم
جولائی 27, 2024 -
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:ملزمہ کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔