
190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت، سزا کے فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستیں دائرکردیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نےبیرسٹرسلمان صفدر کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکیں۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
درخواست کےمتن میں کہاگیاکہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کئے جائیں، عدالت کو یقینی دہانی کراتے ہیں سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔
پاکپتن:ڈی ایچ کیوہسپتال میں20بچوں کی اموات ،مقدمہ درج
جولائی 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈونلڈٹرمپ کاغزہ پرقبضہ کرنےکااعلان
فروری 5, 2025 -
وفاقی کابینہ نے2025کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی
نومبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔