میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویززیر غور

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویززیر غورہے۔
ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس شامل کرنے کی تجویز سامنے آگئی،اس کےعلاوہ تعلیمی اصلاحات کیلئے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹرک کی سطح پر ٹیکنیکل اور زراعت پڑھانے کی تجویز ہے۔ میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپس سے متعلق آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ، جس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی بی سی سی کا اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے مساوات پر مشاورت کی جائے گی اور غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی، جبکہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنیوالے طلبا کے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔















