حکومت نےماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیےبجلی کی قیمت بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس ہوگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لی۔جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا۔ حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا، اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ۔
ذرائع کےمطابق ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیرِاعظم کا بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی پراجلاس
اپریل 15, 2024 -
عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا
فروری 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔