آئندہ برسوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان، اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کر دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرۂ ارض پر اب تک کے درجہ حرارت کے ریکارڈ کے سال بہ سال موازنے میں گزشتہ12 مہینے دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، یعنی پچھلا پورا سال ریکارڈڈ انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا۔
اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اب اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں کسی ایک برس کا اوسط درجہ حرارت ماہرین کی بتائی گئی خطرناک حد 1.5 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ وہ حد ہے، جو قبل از صنعتی انقلاب کے وقت کے عالمی درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی جہنم سے بچنے کیلئے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2030 تک فوسل فیول کی پیداوار 30 فیصد کم نہیں کی گئی تو واپسی کا راستہ باقی نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کی حد پار کرنے کی جنگ میں شکست اور جیت کا فیصلہ رواں دہائی میں ہی ہو جائے گا۔
یورپی یونین کی ماحولیاتی تبدیلیاں جانچنے والی سروس کے مطابق پچھلے بارہ ماہ میں دنیا کا اوسط درجہ حرارت صنعتی دور 1850 سے 1900 سے پہلے کے سالوں کے اوسط درجہ حرارت سے 1.63 ڈگری زیادہ رہا۔
منڈی بہاؤالدین:گھرمیں دھماکہ،6افرادجاں بحق،متعددزخمی
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بہاولپور:مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکوہلاک
جولائی 31, 2024 -
دفعہ144کانفاذ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
اگست 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔