سال 2025کےلئےوفاقی کابینہ نےحج پالیسی کی منظوری دےدی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں آئندہ سال کےلئے حج پالیسی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کےمطابق کابینہ کواجلاس میں پیش کی جانےوالی حج پالیسی کی تفصیلات میں کہاگیاکہ سال 2025میں ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نئی حج پالیسی کےتحت حج کوٹہ کوگورنمنٹ اورپرائیویٹ میں برابرتقسیم کیاجائےگا،سرکاری طورپرحج کےاخراجات تقریباً 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہوگا اور بینکوں کے انتخاب کے لیے خواہش مند بینکوں سے 25 نومبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔