2025 :دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز ایشیائی ملک کے نام

0
78

رواں سال2025 کیلئے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز، ایشیائی ملک ایک مرتبہ پھرسرفراز،روزانہ ہزاروں افراد فضائی سفر کرتے ہیں۔اس دوران انہیں دنیا کے مختلف ایئر پورٹس پر وقت گزارنے کا تجربہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے فضائی مسافروں کو کچھ ہوائی اڈے بالکل پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کے دلوں میں گھر کرلیتے ہیں،مگر دنیا کا ایک بہترین ایئر پورٹ ایسا بھی ہے، جہاں گھنٹوں گزار کر بھی مسافروں کا دل کرتا ہے کہ مزید کچھ وقت قیام کیا جائے۔
سکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2025 کیلئے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ایک مرتبہ پھر ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا مقابلہ قطر اور سنگا پور کے درمیان جاری ہے۔گزشتہ سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا بہترین ائیر پورٹ قرار دیا گیا اور اس سال سنگاپور کے چانگی ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،جبکہ قطر دوسرے نمبر پر ہے۔
سنگا پور کے چانگی ائیرپورٹ نے مجموعی طور پر 13 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے قبل 2023 میں بھی وہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔آبشاروں اور شیشے کے دلفریب پُلوں سے لیس سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے دنیا بھر کے سیاحوں اور مسافروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس ائیرپورٹ میں سپاز (spas)، ہوٹلز، آرٹ گیلریز، میوزیم، سنیما اور ڈائناسارز تھیم پارک بھی موجود ہے۔

Leave a reply