26نومبراحتجاج:بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

0
42

26نومبراحتجاج کےکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نےکی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26نومبراحتجاج کیس میں سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سےحاضری سےاستثنیٰ اورشامل تفتیش ہونےکی درخواست دائرکی گئی ۔
عدالت نےبشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں توسیع کرتےہوئے کیس کی مزیدسماعت5مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اورکوہسارمیں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply