26نومبراحتجاج:بشریٰ بی بی کی 2مقدمات میں ضمانت میں توسیع

0
103

عدالت نے26نومبراحتجاج کےکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی ۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبراحتجاج کیس کی سماعت کی، وکیل انصرکیانی اورشمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کےخلاف26نومبراحتجاج کے تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply