26نومبراحتجاج کاکیس:عدالت نے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے

0
8

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف26 نومبر کےاحتجاج پردرج مقدمات کےکیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےپی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف26 نومبر کےاحتجاج پردرج مقدمات کےکیس کی سماعت کی۔شیرافضل مروت،عمیرنیازی اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نےپیش ہونےوالےملزمان کی حاضری کےبعدسماعت ملتوی کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت نےضمانتوں پر24جون کودلائل طلب کرلئے۔

وکیل صفائی نےکہاکہ انہی کیسزمیں دیگرملزمان کی ضمانت کی درخواستیں24جون کومقررہیں۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ تمام ملزمان کی ضمانتیں ایک ساتھ سنیں گے،اگلی تاریخ پرتمام ملزمان کی جانب سےدلائل دیےجائیں۔
عدالت نےضمانت کی درخواستوں پرسماعت24جون تک ملتوی کردی۔
بشریٰ بی بی،شیرافضل مروت،علی بخاری ،سلمان اکرم راجہ اوردیگرکی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔
واضح رہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ کراچی کمپنی ،کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اورتھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply