26نومبراحتجاج کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

0
13

عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26نومبراحتجاج کیس میں 16 ستمبرتک توسیع کردی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نےبشریٰ بی بی کے 26نومبراحتجاج کے 29 مقدمات کی ضمانت پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سےوکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف26 نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے نعیم پنجھوتھا اور سیمابیہ طاہرکی عبوری ضمانت میں بھی 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔

Leave a reply