26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی کوعدالت سےریلیف مل گیا

0
35

26نومبراحتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوعدالت سےریلیف مل گیا۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی کےخلاف 26نومبراحتجاج کےکیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت چودھری عامرضیاایڈیشنل سیشن جج ویسٹ نےکی۔
بشریٰ بی بی کی طرف سےوکیل شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل شمسہ کیانی نےموقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply