26نومبراحتجاج کیس:عدالت نےملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی

0
19

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نے28ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردعدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے26نومبر احتجاج کیس میں 29ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی ۔ملزمان کی جانب سےسردارمصروف خان ایڈووکیٹ ،آمنہ علی ایڈووکیٹ ،انصرکیانی ایڈووکیٹ اورفتح اللہ برکی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداددہشتگردی عدالت نے29ملزمان میں سے28ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج کردی گئی۔
واضح رہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسارودیگرمیں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply