26نومبراحتجاج کیس:عدم حاضری پرعلیمہ خان کےناقابل وارنٹ گرفتاری پھرجاری

0
5

26نومبراحتجاج کیس میں عدم حاضری پرعلیمہ خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری ایک بار پھرجاری کردئیےگئے۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کےخلاف 26نومبراحتجاج کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتےہوئے راولپنڈی پولیس کو حکم دیاکہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 تاریخ کو پیش کریں۔
علیمہ خان کےعلاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a reply