26ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج،کالعدم قراردینےکی استدعا

0
34

26ویں آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردینےکی استدعاکی گئی ہے۔
شہری محمدانس نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخو است دائرکی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت کوفریق بنایاگیااور26ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردینےکی استدعاکی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے۔ پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے۔ پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں۔ 26 آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔
آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply